Home اہم خبریںویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا UAE میں ہونے کا امکان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا UAE میں ہونے کا امکان

by 93 News
0 comments
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا  کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، ٹورنمنٹ میں شامل ٹیموں کو غیر رسمی طور پر تاریخوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو ویمن ایشیا کپ کے وینیو اور شیڈول کا اعلان کرنا ہے، جس کا یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے۔

ویمن ایشیا کپ 8 ٹیموں پر مشتمل 28 اگست سے 13 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور یو اے ای کی ٹیمز شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ویمن ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہرمن پریت کور کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00