Home اہم خبریںناصر اقبال کی عمدہ کارکردگی، فائنل میں پہنچ گئے

ناصر اقبال کی عمدہ کارکردگی، فائنل میں پہنچ گئے

by 93 News
0 comments

پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاجبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی عاصم خان مصری کھلاڑی سملان خلیل سے شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

 ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔

 سندھ اسکواش ایسوسی کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے مصری کھلاڑی یاسی الشافے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا صرف چوبیس منٹ کے کھیل میں انہیں زیر کیا۔

ناصر اقبال کی جیت کا اسکور 5-11، 7-11 اور 5-11 رہا۔

اس سے قبل مصر کے سلمان خلیل پاکستان کے عاصم خان کو ایک کے مقابلے میں تین گیم سےشکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 

اکتالیس ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل منگل کو شام چار بجے کھیلا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00