Home انٹرٹینمنٹعروہ حسین کے ماڈرن لک پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

عروہ حسین کے ماڈرن لک پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

by 93 News
0 comments

عروہ حسین—فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

عروہ حسین نے حال ہی میں ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کا باڈی کون اور ٹائی پہنے نظر آئیں اور وہ اس لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تقریب کی اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

عروہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ ان کے اس ماڈرن لک کا موازنہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میں ان کے کردار سے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عروہ حسین طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آئی ہیں اور وہ آج کل نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’آپ کی عزت‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00