ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے خلاف امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے الزامات دراصل نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے بار بار کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ حالیہ امریکی دھمکیاں محض بیانات تک محدود نہیں رہیں بلکہ بعض مواقع پر ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرائم کا سبب بھی بنیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ رہائشی علاقوں اور شہریوں کے گھروں پر حملوں میں 2,500 پاؤنڈ وزنی بم استعمال کیے گئے۔