انگلینڈ کے اسٹار فٹ بالر جوڈ بیلنگھم اور پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جوڈ بیلنگھم نے عثمان طارق کے منفرد بولنگ اسٹائل کا سامنا کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بولنگ کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
پاکستان کے اسپنر نے اپنے مخصوص ایکشن سے انگلینڈ کے فٹ بالر کو بولنگ کروائی۔
عثمان طارق نے جوڈ بیلنگھم کی بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جوڈ بیلنگھم کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فیونکس کے شیئرز بھی خرید رکھے ہیں۔
عثمان طارق برمنگھم فیونکس کا حصہ ہیں اور جوڈ بیلنگھم گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فیونکس کا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔
دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء بھی دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فیونکس کا حصّہ ہیں۔
فاطمہ ثناء کی بھی جوڈ بیلنگھم سے ملاقات ہوئی، دونوں نے گپ شپ کی اور ساتھ میں ایک تصویر بھی بنوائی۔
جوڈ بیلنگھم اور فاطمہ ثناء کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔