Home انٹرٹینمنٹحسن احمد کی فہد شیخ پر شدید تنقید

حسن احمد کی فہد شیخ پر شدید تنقید

by 93 News
0 comments

—فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے اداکار فہد شیخ کو سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ نامناسب سلوک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حسن احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ فہد اسمارٹ بننے کی کوشش میں اکثر لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے فہد شیخ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور ان تمام سالوں کے دوران جتنا میں نے آپ کو جانا ہے اس کے مطابق آپ تقریباً سب کا ہی مذاق اڑاتے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جہنیں لگتا ہے کہ دوسروں کا مذاق اڑاتے ہوئے وہ اسمارٹ لگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو میں آپ اور آپ کے ساتھ دیگر جو لوگ نظر آ رہے ہیں ان سب کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00