Home اہم خبریںاگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی

اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ 

ادارے کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں میں کمی کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں بھی معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں تاہم گلگت بلتستان میں اگست کے دوران معمول کے قریب بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اگست میں ملک بھر میں درجہؐ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث خریف کی فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور آبپاشی کی ضرورت میں اضافہ متوقع ہے۔

پنجاب اور سندھ میں پانی کی قلت کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں جس سے زرعی شعبہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھلنے، گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات برقرار رہیں گے۔ 

اسی طرح پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب، بڑے شہروں میں شہری سیلاب اور جنوبی پنجاب و بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں، گرد آلود آندھیاں، گرج چمک اور ژالہ باری فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، نشیبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ادارے نے اگست سے اکتوبر تک بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا رجحان برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00