Home اہم خبریںآبنائے ہرمز میں ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ امریکا کیلئے ممکن نہیں: تجزیہ کار

آبنائے ہرمز میں ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ امریکا کیلئے ممکن نہیں: تجزیہ کار

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

سلامتی اور دفاعی امور کے تجزیہ کار وولف گینگ پسٹائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ امریکا کے لیے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز اور شمالی بحیرۂ عرب میں بحری جہازوں کو درپیش ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ کر سکے۔

سلامتی اور دفاعی امور کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکا زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہے کہ ایران کی جانب سے جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے والے وسائل اور تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایسے حملوں کی تعداد محدود کر دے۔

وولف گینگ پسٹائی کے مطابق اس وقت امریکا کی حکمتِ عملی گرم اور سرد طرزِ عمل پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب بھی ایران خطے میں بحری جہازوں کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی پر انہیں نشانہ بناتا ہے، امریکا بھرپور جوابی کارروائی کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00