Home اہم خبریںکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اہلخانہ کو شادی کی اطلاع کب دی؟

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اہلخانہ کو شادی کی اطلاع کب دی؟

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی اطلاع اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو حیران کن طور پر صرف 30 سیکنڈ پہلے دی۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے 11 اگست 2026ء کو پرتگال میں ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی، دونوں تقریباً 10 سال سے ایک ساتھ تھے۔

شادی رونالڈو کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں صرف 4 گواہ اور جوڑے کے بچے شریک ہوئے، رونالڈو کی والدہ ڈولورس اور ان کے 3 بہن بھائی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا کے مطابق رونالڈو کے اہلِ خانہ کو شادی کا علم تقریباً 30 سیکنڈ قبل ہوا ہوگا۔ 

تاہم شادی کے بعد رونالڈو کی والدہ نے بیٹے کی جانب سے شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر شیئر کیے جانے پر کمنٹ میں دل کا ایموجی بنایا۔

 اس سے قبل جارجینا کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں، جنہیں ڈولورس نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فالو کرنا محض غلطی تھی اور خاندان میں کوئی اختلاف نہیں۔

شادی کے چند روز بعد رونالڈو اور جارجینا پہلی مرتبہ بطور میاں بیوی منظر عام پر آئے، دونوں اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کے میچ میں شریک ہوئے، جارجینا نے سنہری رنگ کی سلکی جیکٹ جبکہ رونالڈو نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00