پاکستان کے یومِ آزادی پر امریکا، روس، سعودی عرب، ایران، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے مبارک باد دی ہے۔
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارک باد دی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ یومِ آزادی ایران پاکستان اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا نیا موڑ ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس خاص موقع پر پاکستان اور امریکی عوام کی دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔
بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے بھی یومِ آزادی پر مبارک باد دی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے پاکستان کو جشنِ آزادی پر مبارک باد پیش کی۔