Home اہم خبریںسارہ شریف قتل کیس، دو قیدیوں پر عرفان شریف کے قتل کی کوشش کا الزام

سارہ شریف قتل کیس، دو قیدیوں پر عرفان شریف کے قتل کی کوشش کا الزام

by 93 News
0 comments

اولڈ بیلی میں 10 سالہ بچی سارہ شریف کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانیوالے دو قیدیوں پر ساتھی قیدی عرفان شریف کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بتایا کہ 47 سالہ سٹیون سنسم اور 39 سالہ ایڈم واٹسن پر بھی یکم جنوری 2025 کو بیلمارش جیل میں ہونے والے واقعے سے متعلق دیگر مختلف جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 26 اگست کو پہلی سماعت کے لیے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں وہ پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ 43 سالہ شریف اور سارہ کی سوتیلی ماں بینش بتول کو سارہ کو ووکنگ سرے میں ان کے گھر میں قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سی پی ایس لندن کے ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر ڈیرن سٹریٹر نے کہا ہے کہ ہمارے پراسیکیوٹرز نے میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ کیس کو عدالت میں لانے اور فوجداری کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00