Home اہم خبریں8 لاکھ بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی، جنوبی علاقوں میں تباہی برقرار

8 لاکھ بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی، جنوبی علاقوں میں تباہی برقرار

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

لبنان میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 8 لاکھ سے زائد افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ابھی بھی لبنان میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہیں جن میں تقریباً 26 ہزار سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ میں پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث جنوبی لبنان میں 7 لاکھ سے زائد افراد کی صاف پانی تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 4 ہزار 300 سے زائد افراد شہید جبکہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جنوبی دیہات میں تباہی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسرائیلی فوج علاقے کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے۔

دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی قیادت میں مذاکرات کا نیا دور گزشتہ روز روم میں شروع ہوا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00