قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی میں ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب کراچی نے 13 کروڑ 62 لاکھ سے زائد رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ 28 لاکھ سے زائد رقم حکومتِ سندھ کے نمائندے کے سُپرد کی گئی، جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیکس نجی سوسائٹی کے متاثرین کو دیے گئے۔
ترجمان نیب نے کہا کہ سوسائٹی متاثرین کو 23 کروڑ سے زائد رقم پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی کے لیے پُرعزم ہے۔