Home اہم خبریںکیمبرج یونیورسٹی کا سابق کم عمر پروفیسر جیسن آرڈی گھر سے مردہ برآمد

کیمبرج یونیورسٹی کا سابق کم عمر پروفیسر جیسن آرڈی گھر سے مردہ برآمد

by 93 News
0 comments
پروفیسر جیسن آرڈی—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کیمبرج یونیورسٹی کے سابق کم عمر پروفیسر جیسن آرڈی کو جنوبی لندن میں ان کے گھر سے مردہ برآمد کیا گیا، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسن نے خودکشی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق پروفیسر جیسن آرڈی 5 اگست کو ’علمی سرقے‘ (کسی اور کے الفاظ، خیالات، یا کام کو کریڈٹ دیے بغیر انہیں اپنا ثابت کرنے) کے الزام پر مستعفی ہو گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

جیسن آرڈی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بیٹے کی اچانک موت پر شدید صدمے میں ہیں، ہمارا بیٹا ایک اچھا انسان، باپ، بھائی، ساتھی اور بیٹا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق غلط معلومات کی مہم جیسن آرڈی کے لیے ناقابلِ برداشت ہو گئی تھی۔

میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسن آرڈی کی موت غیر متوقع ہے تاہم اسے مشکوک نہیں سمجھا جا رہا جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی نے جیسن آرڈی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ناک خبر سن کر یونیورسٹی کو انتہائی صدمہ اور گہرا دکھ پہنچا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ جیسن آرڈی نے اپنے اوپر لگنے والے علمی سرقے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00