Home اہم خبریںوزیر داخلہ بلوچستان کا مستونگ میں سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

وزیر داخلہ بلوچستان کا مستونگ میں سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

by 93 News
0 comments

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے گزشتہ روز مستونگ میں سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ  مستونگ پولیس نے دہشت گردوں کو بھگایا اور حملہ ناکام بنایا، واقعہ میں پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

ضیا لانگو نے کہا کہ بلوچ قوم نے بہت کچھ دیکھ لیا اور برداشت کرتے رہے ہیں، جو پہاڑوں پر ہیں وہ سمجھ جائیں کہ یہ ایک لاحاصل جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون بھائیوں سے اپیل ہے دہشت گردوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، اپنے بچوں کے مستقبل کو دہشت گردوں سے بچائیں، دہشت گردوں کو بھارت اور افغانستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00