Home اہم خبریںمقتول میر رضا کا موبائل و واچ فارنزک کیلئے لاہور بھیجا جائے گا

مقتول میر رضا کا موبائل و واچ فارنزک کیلئے لاہور بھیجا جائے گا

by 93 News
0 comments

میر رضا—فائل فوٹو

کراچی کی کاروباری شخصیت و نوجوان میر رضا کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے، جائے وقوع سے مزید شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کیس کی تفتیشی کمیٹی میں مزید 2 اراکین شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد کمیٹی اراکین کی تعداد 9 ہو گئی۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں ایس ایچ او شاہ لطیف تھانہ اورایک ڈی ایس پی کو شامل کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے میر رضا کا موبائل فون اور اسمارٹ واچ این سی سی آئی اے سے واپس لے لیا ہے، موبائل فون اور اسمارٹ واچ کو فارنزک کے لیے لاہور فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ میر رضا کے اہلِ خانہ نے این سی سی آئی اے سے فرانزک کروانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ادھر کراچی کی عدالت نے مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

کیس کا پس منظر

خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے 1 روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح ہونا تھا اور وہ اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00