Home اہم خبریںباراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ کینال میں گر گیا، 3 لاشیں نکال لی گئیں

باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ کینال میں گر گیا، 3 لاشیں نکال لی گئیں

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا ہوا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں گر گیا، تین افراد کی لاشیں نکال کی گئیں جبکہ گیارہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ 

ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کے مطابق رکشے میں سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران کچے راستے پر اوور لوڈڈ رکشہ بےقابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا۔

اہل خانہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق رکشے میں 26 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00