Home اہم خبریںپاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ

by 93 News
0 comments

—فائل فوٹو 

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق صرف 3 ماہ کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 1242 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق اسی عرصے میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 3112 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد حکومت کے ملکی مجموعی قرضے 59 ہزار 441 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

مارچ 2026ء سے جون 2026ء کے دوران حکومت کے ملکی قرضوں میں 1870 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق مارچ 2026ء تک پاکستان کا مجموعی بیرونی قرض 22 ہزار 958 ارب روپے تھا جو جون 2026ء تک بڑھ کر 24 ہزار 200 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل 2026ء کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی قرضوں میں 207 ارب روپے کمی کی گئی تھی جبکہ جون 2025ء سے مارچ 2026ء تک بیرونی قرضوں میں 458 ارب روپے تک کمی ہوئی تھی۔

دستاویز کے مطابق مارچ سے جون 2026ء کے دوران طویل مدتی بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا، مارچ 2026ء میں پاکستان کے طویل مدتی بیرونی قرضے 19 ہزار 720 ارب روپے تھے جو جون 2026ء تک بڑھ کر 21 ہزار 768 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب قلیل مدتی بیرونی قرضے 3 ماہ کے دوران 506 ارب روپے کم ہو گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00