Home اہم خبریںپیٹرولیم لیوی کی وصولی1567 ارب 45 کروڑ روپے پر پہنچ گئی

پیٹرولیم لیوی کی وصولی1567 ارب 45 کروڑ روپے پر پہنچ گئی

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پیٹرولیم لیوی کی وصولی 26-2025ء میں 1567 ارب 45 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ وصول کیے جا رہے ہیں۔

پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زیادہ رہی، مالی سال 26-2025ء میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ رہی، گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے 21 ارب روپے زیادہ رہی تھی۔

مالی سال26-2025ء کے لیے آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپے لگایا تھا جبکہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی ہدف 1468 ارب روپے مقرر تھا۔

مالی سال 25-2024ء میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب 21 کروڑ روپے تھی جبکہ مالی سال 24-2023ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 1 ہزار 19 ارب روپے تھی اور مالی سال 23-2022ء میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

اس وقت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5،5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ عائد ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00