Home اہم خبریںشیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر پر بنگلادیش برہم، بھارت پر سخت تنقید

شیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر پر بنگلادیش برہم، بھارت پر سخت تنقید

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

بنگلادیشی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے نئی دہلی میں جنوبی ایشیائی غیر ملکی صحافیوں کے کلب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر حال میں اپنے ملک واپس جاؤں گی چاہے مجھے گرفتاری یا قید کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

شیخ حسینہ نے دعویٰ کیا کہ 2024ء کی طلبہ تحریک اچانک شروع ہونے والی احتجاجی مہم نہیں تھی بلکہ ان کی حکومت گرانے کے لیے پہلے سے تیار کیا گیا منصوبہ تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ اصلاحات کی تحریک کو ان کے استعفے کے مطالبے میں تبدیل کیا گیا۔

شیخ حسینہ نے احتجاج کے دوران پولیس اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کم از کم 3 ہزار پولیس اہلکار ہلاک، تشدد یا حملوں کا نشانہ بنے جبکہ تقریباً 460 تھانوں کو نذر آتش کیا گیا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ریاست پر شہریوں اور سرکاری املاک کے تحفظ کی ذمے داری ہوتی ہے۔

شیخ حسینہ نے عبوری اور موجودہ حکومت پر الزام لگایا کہ ان کے دور میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات روک دی گئیں اور ذمے داروں کو تحفظ دیا گیا۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد کم از کم 10 ہزار افراد قتل یا لاپتہ ہوئے، تقریباً 650,000 گرفتاریاں ہوئیں اور 10 لاکھ سے زائد افراد کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد شیخ مجیب الرحمٰن کی تاریخی رہائش گاہ کو مرحلہ وار مسمار کیا گیا تاکہ آزادی کی جدوجہد کی علامت کو مٹایا جا سکے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی وزارتِ خارجہ نے شیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر پر فوری ردعمل دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک ’مفرور، سزا یافتہ نسل کش‘ اور ’سزا یافتہ سیکڑوں قتل کی مجرم ‘ کو اپنی سرزمین سے میڈیا سے خطاب کی اجازت دی جو بنگلادیش کی خودمختاری اور عوام کی توہین ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بنگلادیش نے تقریب سے پہلے ہی بھارت کو ممکنہ سفارتی نتائج سے آگاہ کیا تھا تاہم تقریب پھر بھی منعقد کی گئی۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے سامنے آنے والے ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو مسترد کر کے تاریخ کو بدلنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

بنگلادیش نے ایک بار پھر کہا کہ 2013ء کے حوالگی معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے متعدد درخواستیں بھارت کو بھیجی جا چکی ہیں لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00