Home اہم خبریںسعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا آج اہم سربراہ اجلاس

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا آج اہم سربراہ اجلاس

by 93 News
0 comments

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا آج سربراہ اجلاس ہورہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ملکوں کےدرمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر یہ دستخط جدہ میں کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف جدہ میں آج اہم ملاقات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جدہ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاقِ رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا اور ایران امریکا مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00