Home انٹرٹینمنٹبھارتی اداکارہ کا فون کی لت کے باعث گردن کا آپریشن کروانے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ کا فون کی لت کے باعث گردن کا آپریشن کروانے کا انکشاف

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

سائوتھ انڈیا کی اداکارہ شکیلہ کو فون کی لت کے باعث گردن کی سرجری پر 3 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرنا پڑگئے۔

ملیالم، تامل، کناڈا اور تیلگو فلموں کی اداکارہ نے کہا غیر ضروری ویڈیوز نہ دیکھیں بھلے وہ میری ہی کیوں نہ ہو۔

53 سالہ شکیلہ نے چنئی میں گردن کے مسئلے کے باعث سرجری کروانے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ موبائل فون پر گیمز کھیلنے اور ویڈیوز دیکھنے کی عادت کے باعث انہیں سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے والدین کو بھی بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی تاکید کی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ وی لاگ میں شکیلہ نے کہا گھر واپس آنے کے بعد انہیں ڈاکٹر نے صحت یابی تک گردن کا کالر پہننے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر بستر پر کروٹ لے کر کئی گھنٹوں تک موبائل فون پر گیمز کھیلتی رہتی تھیں اور ویڈیوز دیکھتی تھیں جس کے باعث گردن کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

شکیلہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد انہیں بستر سے اٹھنے اور کھانا کھانے تک کے لیے دوسروں کی مدد درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فون ایک بہت مفید چیز ہے، لیکن اسے ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ میں بستر پر کروٹ لے کر مسلسل چار گھنٹے تک فون پر گیم کھیلتی رہتی تھی۔ صرف چائے یا کافی پینے کے لیے اٹھتی تھی۔ اس کے بعد یوٹیوب اور انسٹاگرام پر گھنٹوں ریلز دیکھتی رہتی تھی۔ غلط انداز میں بیٹھنے اور فون کے زیادہ استعمال نے میری گردن کی اہم رگوں کو متاثر کیا۔

انہوں نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ بچوں کو موبائل فون دینے سے گریز کریں اور فون کا استعمال صرف ضروری کاموں تک محدود رکھیں، صرف مفید مواد دیکھنا چاہیے۔ بصورت دیگر انسان کو 3 لاکھ روپے خرچ کرنے کے ساتھ ناقابل برداشت تکلیف بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے گردن سے متعلق بتایا کہ سرجری کے دوران ٹائٹینیم اسکرو بھی استعمال کیا گیا۔

جہاں تک شکیلہ کے کیریئر کا تعلق ہے تو سی شکیلہ بیگم کی پیدائش چنئی میں ہوئی۔ ان کی والدہ چند بیگم کا تعلق آندھرا پردیش سے اور والد چندباشا تامل ناڈو سے تھے۔

1995 میں انہوں نے تامل فلم سے کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم 2000 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم ’کنارا تھمبیکال‘ نے انہیں غیر معمولی شہرت دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00