Home پاکستانسولر سسٹم لگوانے والے صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازمی قرار

سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازمی قرار

by 93 News
0 comments

وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) لائسنس لازمی قرار دیدیا ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا، پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑے گا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ترامیم سے قبل 25 کلو واٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا، صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پروجیکٹ پر کنکشن دیا جاسکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومتی احکامات کو لائسنس سے منسوب کرنا غلط ہے: ترجمان پاور ڈویژن

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا لائسنس لینے کے حوالے سے ریگولیشنز موجود ہیں جس کا تعلق ریگولیٹر سے ہے، ڈسکوز ان ریگولیشنز پر عمل درآمد کراتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کو لائسنس سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00