امریکا کی ریاست ورجینیا میں ووٹرز نے کانگریس کی نشستوں کیلئے نئی حلقہ بندی سے متعلق ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا گیا۔
اس سے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو حاصل کم سے کم چار نشستیں ڈیموکریٹس کو ملنے کاامکان پیدا ہوگیا ہے۔
ایسا ہوا تو نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
صدرٹرمپ نے بغیر شواہد پیش کیے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست ورجینیا میں کانگریس کی نشستوں کیلئے حلقہ بندی سے متعلق نقشہ دوبارہ تیار کیے جانے کا عمل ڈیموکریٹس کو فائدہ دینےکی خاطر کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کو پوسٹل بیلٹ کے زریعے دھاندلی ذدہ کیا گیا ہے۔