پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اجلاس کا مقصد عوام کو براہِ راست منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے آگاہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔
قائد حزب اختلاف عباد اللّٰہ خان نے اسمبلی اجلاس اسٹیڈیم میں کروانے کا اقدام غیر ضروری اخراجات اور عوامی پیسے کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بےجا اذیت دینا قبول نہیں۔