Home تازہ ترینایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت کا ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت کا ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا

by 93 News
0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھ نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی، امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا۔

ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی، گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے کہا کہ گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اچھی خبر سے مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سزا پانے والی 8 خواتین کی آج موت کی سزا روک دی گئی، ان میں سے 4 خواتین کو فوری رہا کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 4 خواتین کو 1 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی، ایران اور اس کی قیادت کو میری درخواست کا احترام کرنے پر سراہتا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00