Home پاکستاناسحاق ڈار کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ

اسحاق ڈار کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ

by 93 News
0 comments
فوٹو: پی ٹی وی 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو دی جانے والی پرتپاک ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آر-4 کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کا شکریہ ادا کیا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00