Home پاکستانمسلح ملزمان پیٹرول پمپ مالک کو گولی مار کر 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

مسلح ملزمان پیٹرول پمپ مالک کو گولی مار کر 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

کراچی میں نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان پیٹرول پمپ کے مالک کو گولی مار کر 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں 3 ملزمان کو موٹر سائیکل پر سفید کار کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔

اسلحے کے زور پر ملزمان نے گاڑی کو روکا، ایک ملزم نے گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لٹا دی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیٹرول پمپ کے مالک کو ٹانگ پر گولی مار دی، جاتے جاتے دونوں ملزمان گاڑی کے پچھلے ٹائر پر مسلسل گولیاں چلاتے رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی سے 75 لاکھ روپے نکالے اور پیدل سپر ہائی وے پر بھاگے، جائے وقوع پر موجود شہری سے ملزمان نے موٹر سائیکل چھینی اور اس پر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پیٹرول پمپ کے مالک کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00