Home پاکستانبھارتی کامیڈین کا ماضی کے تنازع کا ذکر، امیتابھ سے موازنہ کردیا

بھارتی کامیڈین کا ماضی کے تنازع کا ذکر، امیتابھ سے موازنہ کردیا

by 93 News
0 comments
امیتابھ بچن (دائیں)، سمی رائنا (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

کامیڈین سمے رائنا نے بتایا ہے کہ انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع کے بعد وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے اور انہیں خوف تھا کہ کہیں وہ امیتابھ بچن کی طرح دیوالیہ نہ ہو جائیں۔

ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں سمے رائنا نے کہا کہ تنازع کے بعد انہوں نے اسپانسرز کھو دیے، اشتہارات کے منصوبے منسوخ ہوگئے اور انہیں فکسڈ ڈپازٹس توڑ کر پیسے واپس کرنے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ "مجھے لگا کوئی برانڈ ساتھ نہیں آئے گا، سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ میں قرض میں ڈوب جاؤں گا، جیسے امیتابھ بچن کے ساتھ ہوا تھا۔”

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کو 1990 کی دہائی میں اپنی کمپنی ABCL کے ناکام ہونے کے بعد تقریباً 90 کروڑ روپے کے قرض کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع فروری 2025 میں اس وقت شروع ہوا جب شو میں ایک متنازعہ مذاق پر شدید ردعمل آیا اور ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ سمے کو شو یوٹیوب سے ہٹانا پڑا اور بعد میں رنویر الہ آبادیہ نے معافی مانگی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00