Home پاکستانعدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج آنے لگے

عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج آنے لگے

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹادیے گئے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک لاہور سے ویڈیو لنک پر بینچ میں شامل رہیں۔ لاہور رجسٹری میں ہنگامی صورتحال رہی مگر سماعتیں متاثر نہ ہوئیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث عدالتی کارروائی بغیر رکاوٹ جاری رہی، 28 میں سے 20 کیسز نمٹا دیے گئے، بروقت انصاف یقینی بنایا گیا۔

اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق غیر متوقع حالات میں بھی عدلیہ متحرک ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلا، عملے اور آئی ٹی ٹیم کی تعریف کی۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گا کہ آئی ٹی ٹیموں کی بروقت کاوشوں سے ویڈیو لنک سماعت ممکن ہوئی، یہ جدید اور مؤثر عدالتی نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل صلاحیتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00