Home تازہ ترینمذاکرات میں شرکت پر مثبت انداز میں غور، حتمی فیصلہ نہیں کیا: سیئنر ایرانی عہدیدار

مذاکرات میں شرکت پر مثبت انداز میں غور، حتمی فیصلہ نہیں کیا: سیئنر ایرانی عہدیدار

by 93 News
0 comments
اے آئی جنریٹڈ فوٹو: جنگ

ایک ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت پر مثبت انداز میں غور کر رہا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔  

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جو ایران کی امن کوششوں میں واپسی کی بڑی رکاوٹ ہے۔

ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اپنی شرکت کو "مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے” لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ثالث پاکستان امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مثبت کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ بندی پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانے لگے جب امریکا نے ایرانی مال بردار جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا، جس پر تہران نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00