Home پاکستانوزیراعلیٰ سندھ نے فی ایکڑ 5 بوری کی شرط ختم کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے فی ایکڑ 5 بوری کی شرط ختم کردی

by 93 News
0 comments
تصویر، سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کی فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب چھوٹے آبادگار بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے، فی ایکڑ 5 بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار باقاعدگی سے خریداری مراکز کا دورہ کریں اور کسانوں سے رابطے میں رہیں۔

انہو ں نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ بے ضابطگیوں پر زیرو ٹالرنس ہے۔

اجلاس میں وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم خریداری مہم یکم اپریل سے جاری ہے، سندھ حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ صوبے میں تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔

وزیراعلی نے ادائیگیوں کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ادائیگی ہاریوں کے اعتماد کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اہل آبادگار اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کو گندم فروخت کرنے والے آبادگار مستقبل کی سبسڈی کے اہل ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00