Home تازہ ترینایران کے جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار، میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں

ایران کے جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار، میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق امور بشمول میزائل پروگرام پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

ایرانی و اسارئیلی میڈیا نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود جوہری پروگرام پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً اس کے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، یہ کسی صورت بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گی۔

ایرانی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز پر امریکا کی جانب سے جاری ناکہ بندی امن مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

دوسری جانب آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے ہتھیار سازی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایران کے ان تمام اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو رہے تھے۔

اسرائیل کے مطابق ان حملوں سے ایران کی بیلسٹک میزائل تیاری کی صلاحیت کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور فی الحال وہ نئے میزائل تیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

جمعے کے روز صحافیوں کو دی گئی ایک بریفنگ میں سینئر فوجی حکام نے کہا کہ ان کی ابتدائی جائزوں کے مطابق ایران جلد ہی اپنی کچھ پیداواری صلاحیتیں بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00