Home پاکستانامریکا ایران مذاکرات جلد شروع کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز

امریکا ایران مذاکرات جلد شروع کرانے کیلئے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا اور ایران کے مذاکرات جلد شروع کرانے کے لیے پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اتوار سے امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پر امن ملک ہے، امریکا نے دکھا دیا کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00