جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا، زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خطرہ ہے۔
جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساحل کے قریب سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔
جاپان میں زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین آپریشنز روک دیے گئے، جبکہ شمالی جاپان کے ساحلی علاقوں سے فوری انخلاء اور احتیاط کی ہدایت جاری کر دی۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔