Home تازہ ترینجاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

by 93 News
0 comments

—فائل فوٹو

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا، زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خطرہ ہے۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساحل کے قریب سونامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔

جاپان میں زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین آپریشنز روک دیے گئے، جبکہ شمالی جاپان کے ساحلی علاقوں سے فوری انخلاء اور احتیاط کی ہدایت جاری کر دی۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00