Home تازہ ترینکن بیجوں میں فائبر، میگنیشیئم، پروٹین زیادہ؟

کن بیجوں میں فائبر، میگنیشیئم، پروٹین زیادہ؟

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

بیج صحت بخش غذاء کا اہم حصہ ہیں اور جسم کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں، کدو اور سورج مکھی کے بیج دونوں مقبول اسنیکس ہیں جنہیں سلاد، گرینولا یا بطور  ایوننگ اسنیکس بھی کھایا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کدو کے بیج میگنیشیئم، پروٹین اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں، جو پٹھوں، اعصاب، قوتِ مدافعت اور دل کی صحت کے لیے مفید ہیں، ان میں موجود امائنو ایسڈ نیند کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

دوسری جانب سورج مکھی کے بیج صحت مند چکنائی، وٹامن ای، آئرن اور سیلینیئم کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ جِلد کی حفاظت، سوزش میں کمی اور خون کی بہتر گردش میں مدد دیتے ہیں، ان میں فائبر بھی زیادہ ہوتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہے۔

اہم موازنہ:

فائبر کے حصول کے لیے سورج مکھی کے بیج زیادہ مفید ہیں جبکہ میگنیشیئم اور پروٹین کا بہترین ذریعہ کدو کے بیجوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

نتیجہ:

اگر مقصد زیادہ پروٹین اور میگنیشیئم حاصل کرنا ہو تو کدو کے بیج بہتر انتخاب ہے جبکہ فائبر اور وٹامن ای کے لیے سورج مکھی کے بیج فائدہ مند ہیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں بیجوں کو خوراک میں شامل کرنا زیادہ متوازن غذائیت فراہم کرتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00