ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہو جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر جائیں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر ایران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے دیا گیا یہ جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔