بھارتی سکھ رہنما گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بھارتی سکھ رہنما گوپال سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں کیوں ناکام رہیں؟
گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لیے کیا ہے، مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب رکنِ بھارتی پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنی نے پہلگام فالس فلیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے 3 روز قبل جموں و کشمیر میں ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔