Home پاکستانپاک بحریہ کے اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

by 93 News
0 comments

—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کے تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ پاک بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا طاقتور مظاہرہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو انتہائی درستگی کے ساتھ مکمل کیا، پاک بحریہ کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافے کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تجربے سے روایتی میدان میں مسلح افواج کی کثیر جہتی اور مربوط ضرب لگانے کی قوت کو مزید تقویت ملی ہے، پاک بحریہ قوم کے بحری مفادات اور علاقائی پانیوں کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے عزم پر قائم ہے۔

اس حوالے سے صدر، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00