Home تازہ ترینٹرمپ کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت متوقع: برطانوی میڈیا

ٹرمپ کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت متوقع: برطانوی میڈیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے راؤنڈ 2 میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل طور پر شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بدھ کو ختم ہو جائے گی جبکہ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

ادھر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات پاکستان میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، حالانکہ ایران نے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز کی امریکی قبضے میں لیے جانے کے بعد مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت غور کر رہا ہے، تاہم غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے، حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00