Home تازہ تریننیتن یاہو و دیگر اسرائیلی سیاست دان اسلام آباد میں ڈیل نہ ہونے کیلئے پرامید

نیتن یاہو و دیگر اسرائیلی سیاست دان اسلام آباد میں ڈیل نہ ہونے کیلئے پرامید

by 93 News
0 comments
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو—فایل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنما اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں نہیں ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنما ڈیل نہ ہونے کی امید رکھتے ہیں تاکہ ایران اور لبنان میں کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جنگ عارضی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے باعث رکی ہوئی ہے، تاہم اسرائیلی حکومت اسے اپنے اہداف کے لیے غیر موزوں قرار دے رہی ہے، کیونکہ وہ ایران اور لبنان دونوں محاذوں پر کامیابی کے دعوے کرتی رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل پہلے ان دونوں محاذوں کو الگ قرار دیتا رہا ہے، مگر اب جنوبی لبنان میں اس کی پوزیشن محدود ہو چکی ہے اور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع کاٹز نے حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اسرائیل انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔ 

انہوں نے لبنانی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرے تاکہ مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ناصرف لبنانی حکومت سے حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے بلکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ شمالی اسرائیل کی آبادی میں پائی جانے والی بے چینی بھی حکومت کے لیے دباؤ کا باعث ہے، جہاں لوگ حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اس صورتِ حال میں مزید اقدامات پر غور کر رہا ہے، جن میں لبنان میں مزید فوجی تعیناتی، زیرِ قبضہ علاقوں سے انخلاء سے انکار اور کسی ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں، تاکہ وہ ایران اور لبنان میں مزید اہداف کو نشانہ بنا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00