Home تازہ ترینآبنائے ہرمز بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے: قطر

آبنائے ہرمز بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے: قطر

by 93 News
0 comments
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ماجد الانصاری – فوٹو: فائل

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قطر سمیت پوری دنیا امن مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے بحران کے حل کی ذمہ داری ایک ملک کی نہیں تمام ممالک کی ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔ یہ بحران ہمارا اور ہمارے علاقے کا بحران ہے اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں۔

ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بحران کےحل کی ذمہ داری صرف ایک ملک کی نہیں بلکہ تمام ممالک کی ہے۔ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش نے علاقائی بحران بین الاقوامی بحران بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر سیاسی حل تک پہنچنے کےلیے ثالثی کو موثر کردار سمجھتا ہے، قطر نے اپنی تاریخ کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ اس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم حل تلاش کرنے کےلیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم تاریخی تعلقات ہیں، وسیع ترخطے میں یہ شراکت داری مسلسل جاری ہے اور ہم اسے مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00