Home تازہ ترینٹرمپ کا بارک اوباما جیسی غلطی نہ دہرانے کا اعلان

ٹرمپ کا بارک اوباما جیسی غلطی نہ دہرانے کا اعلان

by 93 News
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بارک اوباما دور جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کو تنبیہ کی کہ یہ امن معاہدے کےلیے آخری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس امن معاہدہ قبول کرنے کا یہ آخری موقع ہے، اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو پورا ملک تباہ کردیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ سابقہ صدر بارک اوباما کی طرح وہی غلطی نہیں کریں گے، جن کی انتظامیہ نے 2015ء میں ایران کے ساتھ ایک جامع جوہری معاہدہ کیا تھا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب مزید نرمی نہیں دکھائی جائے گی، وہ جلدی جھک جائیں گے، آسانی سے جھک جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو جو کچھ کرنا پڑا، وہ کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کام پچھلے 47 سالوں میں دوسرے صدور کو ایران کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی کلنگ مشین کو ختم کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00