Home تازہ ترینایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچے گی، امریکی میڈیا

ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچے گی، امریکی میڈیا

by 93 News
0 comments

امریکی میڈیا نے ذرائع سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے منگل کو اسلام آباد پہنچنے کی خبر چلادی۔

امریکی چینل نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم امریکا سے مذاکرات کےلیے منگل کو پاکستان پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی، جو توقع کر رہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوگا۔

امریکی چینل نے رپورٹ کیا کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی صدور پاکستان گئے تو ان کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔

امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00