معروف اداکارہ اور ’دی کپل شرما شو‘ کی جج ارچنا پورن سنگھ کے بیٹے آریامن سیٹھی نے کامیڈین سمے رائنا کے ایک متنازع مذاق پر کھل کر بات کی جس میں انہیں بےروزگار اور فالتو بچہ کہا گیا تھا۔
آریامن کا کہنا تھا کہ ڈارک کامیڈی اور اسٹینڈ اپ شوز کا حصہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسے جملوں کو برا نہیں مانتے اور انہوں نے اس تبصرے کو ایک فنکارانہ مذاق کے طور پر ہی لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سمے رائنا کے ساتھ اچھی بانڈنگ ہے اور سمے کا مقصد انہیں ذاتی طور پر دکھ پہنچانا یا نیچا دکھانا بالکل نہیں تھا۔
آریامن نے مزید کہا کہ وہ اپنی شناخت بنانے اور انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کی ٹرولنگ یا ایسے جملوں کو اپنے کام کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔