امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کو راہ کی معمولی سی رکاوٹ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جمعے کی رات ہے، ان کے پاس بہت سا وقت ہے۔ انہیں اس وقت میں کیا کرنا چاہیے؟ کیا واپس جا کر ایران میں تھوڑی سی اور بم باری کرنی چاہیے؟
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ڈیل چاہتا ہے مگر درست ڈیل کے لیے تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کے بیان کو مایوسی کا نتیجہ قرار دے دیا، ایرانی رہبر اعلیٰ کے قریبی ساتھی حسین طیب نے کہا کہ ایران امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے ایران کے خلاف امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔