صبا پٹودی نے کرینہ کے امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی نے اپنی بھابھی کرینہ کپور کی امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کیمرے کے غلط اینگل کی وجہ سے ہوا اور یوں لگا کہ وہ امید سے ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں وہ چلتے ہوئے نظر آئیں اور ان کا پیٹ قدرے نمایاں دکھائی دیا۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

ہفتے کے روز صبا پٹودی نے انسٹاگرام پر کرینہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چند روز قبل جم کے باہر نظر آئیں۔ 

صبا پٹودی نے لکھا کہ ایک خراب اینگل یا برا دن! آخر سب لوگ فوراً کسی دوسرے انتہائی نتیجے پر کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ وہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے انتہائی اسمارٹ، اسٹائلش اور دبلی پتلی نظر آ رہی تھیں اور آج جم سے باہر نکلی ہیں! بس اتنی سی بات ہے!

صبا نے کہا کہ میں تو اپنی بہن سوہا کو دوسرے بچے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، کاش یہ بات سچ ہوتی! وہ یہ کہنے پر مجھے مار ڈالے گی! لوگوں کو اپنی زندگی جینے دیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔ کچھ چیزیں نجی رہنے دیں۔ کسی قیاس آرائی کی ضرورت نہیں۔ محبت اور احترام کے ساتھ۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں، جبکہ سوہا علی خان کی کنال کیمو کے ساتھ ایک بیٹی عنایہ ہے۔ صبا سے قبل کرینہ کی ٹیم نے بھی مذکورہ بالا کی خبروں کی تردید تھی

کرینہ اور سیف حال ہی میں اپنی چھٹیوں سے واپس آئے ہیں۔ خاندان نے 16 اگست کو سیف علی خان کی 56ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک ساتھ سفر کیا تھا۔ کرینہ نے اپنی چھٹیوں کی کچھ تصاویر پہلی بار شیئر کیں۔

جہاں تک پروفیشنل مصروفیات کا تعلق ہے تو کرینہ کپور کو آخری بار سنگھم اگین میں دیکھا گیا تھا۔ اب وہ میگھنا گلزار کی فلم دائرہ میں نظر آئیں گی، جس میں پرتھوی راج سوکمارن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 18 ستمبر کو سینما گھروں پر ریلیز ہونے والی ہے۔