وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر اور سیالکوٹ سے راولپنڈی کے درمیان ٹرین 15 اکتوبر سے دوبارہ چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے، مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کی جائیں گی۔
ایم ایل ون منصوبے پر ورکنگ آخری مرحلےمیں ہے، جنوری میں منصوبے کا آغاز طے ہے، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا، اس منصوبے پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔