بھارتی شہر ممبئی میں خواجہ سراء کا روپ دھار کر گھر میں داخل ہونے والے 28 سالہ شخص کو خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت انیل شیش راؤ شندے کے نام سے ہوئی ہے جو 18 اگست کو بری نظر سے بچانے اور دعائیں دینے کا بہانہ بنا کر متاثرہ خاتون کے گھر میں داخل ہوا تھا۔
گھر میں داخل ہونے کے بعد انیل شیش نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا تھا۔
واردات کے بعد ملزم کو ساڑھی پہنے آٹو رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے دیکھا گیا، بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خواجہ سراء کا روپ دھارنے کے علاوہ بھکاری کا بھی بھیس اختیار کیا تھا۔